پشاور:ایس ایچ او شکیل خان قاتلانہ حملے میں شہید

سماء نیوز  |  May 19, 2022

پشاورکےعلاقہ شاہ پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ اوتھانہ شاہ پورشہید ہوگئے۔

پولیس کےمطابق جمعرات کی صبح دلہ زاک روڈ پر دہشت گردوں نے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سےایس ایچ او شکیل خان موقع پر شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More