پرواز کے دوران بچی کی پیدائش، والدین نے ایسا نام رکھ دیا کہ عملہ بھی حیران رہ گیا

ہماری ویب  |  May 22, 2022

ددورانِ پرواز آج سے کئی قبل کئی بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے۔ ایسے بچوں کے نام والدین اکثر انوکھے ہی رکھتے ہیں۔ ایسا ہی معاملہ آج پیش آیا ہے۔ امریکہ میں دورانِ پرواز ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے والدین نے اس کا نام اسکائے یعنی آسمان ہی رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر ڈینور سے اورلانڈو شہر جانے والی ایئرلائن میں شکیریا مارٹن نامی خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ بچی کی پیدائش ہوا میں پرواز کرتے طیارے میں ہوئی تو والدین نے اسی وجہ سے بچی کا نام آسمان رکھا۔

خاتون کو اچانک لیبر پین اٹھا جس کے بعد ان کو طیارے کے واش روم میں لے جایا گہاں جہاں انہوں نے بچی کو جنم دیا۔ بعد ازاں پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی اور ماں بچی کو مکمل طبی ٹریٹمنٹ دیا گیا جس کے بعد ماں اور بچی دونوں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More