انٹرنیٹ ایکسپلورر کی فرضی قبر تیار

ہم نیوز  |  Jun 22, 2022

مشہور ویب براوزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کی یاد میں جنوبی کوریا میں فرضی قبر کا کتبہ بنادیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق جنوبی کورین سافٹ ویئر انجنئیر نے ماربل پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کی ابتدا اور اختتام کی تاریخ لکھوائی ہے۔

کتبے کے اوپر “ای” شکل کا لوگو بھی کندہ کیا گیا ہے جس پر انگریزی میں انٹرنیٹ ایکسپلور دیگربراؤزر ڈاؤن لوڈ کرنے کا ایک بہترین ٹول بھی تھا درج ہے۔

کتبہ بننے میں 330 ڈالر کا خرچہ آیا، مائیکروسافٹ کا 27 سالہ انٹرنیٹ ایکسپلورر پندرہ جون کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More