آپ نے پورا ٹوچہ خانہ خالی کر دیا ۔۔ کانپیں ٹانگ رہی ہیں کے بعد بلاول بھٹو کی توشہ خانہ کو ٹوچہ خانہ کہنے کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jun 23, 2022

کانپیں ٹاگ رہی ہیں، یہ وہ الفاظ ہیں جو بلاول بھٹو زرداری کی زبان سے ادا ہوئے اور پھر بہت مقبول ہوئے۔ لیکن اب بلاول بھٹو زرداری کی زبان ایک مرتبہ پھر پسل گئی جس کی وجہ سے وہ توشہ خانہ کو ٹوچہ خانہ کہہ گئے۔

لاڑکانہ میں اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ثابت ہو گیا ہے کہ خان صاحب کا کرپشن کے خلاف جو نعرہ تھا ، بیانہ تھا وہ 100 فیصد جھوٹ تھا۔

آپ نے ٹوچہ خانہ کا نام تو سنا ہوگا، اس میں دوسرے ملک سے جو تحفے تحائف ملتے ہیں وہ ٹوچہ خانہ میں رکھے جاتے ہیں لیک یہ تو پورا ٹوچہ خانہ ہی خالی کر دیا۔

مزید یہ کہ یہ الفاظ بلاول نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی دفعہ اپنی زبان سے ادا کیے بہر حال ان کی یہ ویڈیو اب خوب وائرل ہو رہی جسے اب تک کئی لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More