پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

اردو نیوز  |  Jun 28, 2022

پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 7 سے 14 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق تیسرے نمبر پر موجود پاکستان کا مقابلہ سات اکتوبر کو آٹھویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش سے اور اگلے دن چھٹے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

میچوں کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے 11 اور 13 اکتوبر کو ہوگا جبکہ فائنل 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

Pakistan confirm the itinerary for the T20I tri-series in New Zealand in October

More details: https://t.co/45zkfOW9kN#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/8jJLeyKUeT

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 28, 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان 23 اکتوبر کو میلبورن میں انڈیا کے خلاف میچ سے  اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 27 اور 30 ​​اکتوبر کو پرتھ میں دو کوالیفائر کھیلیں گی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ’مجھے خوشی ہے کہ ہم نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں شرکت کریں گے۔ اس سے نہ صرف آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہم آہنگی پیدا ہوگی بلکہ ہماری تیاریوں کو بھی حتمی شکل ملے گی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’میں انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں آخری سیریز سے محروم رہا اور کرائسٹ چرچ میں دو اچھی مخالف ٹیموں کے خلاف کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہوں۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل کرنے کے بعد 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہو گی۔

انگلینڈ کی سیریز سے قبل پاکستان اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کرے گا جو کہ کولمبو، سری لنکا میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈول ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More