شاہین شاہ آفریدی او ڈی آئی باولنگ رینکنگ میں ٹاپ تھری میں شامل

ہم نیوز  |  Jun 29, 2022

شاہین آفریدی ون ڈے بالنگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے.

پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو محنت کا صلہ مل گیا۔  شاہین نے ون ڈے بالنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

آئی سی سی نے  تازہ  پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ شاہین آفریدی کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

پاکستانی فاسٹ بالر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔شاہین آفریدی ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں بھی چوتھے نمبر ہیں۔

ون ڈے اور ٹی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں فارمیٹس میں پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں بھی چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں محمد رضوان کا دوسرا نمبر ہے جب کہ ون ڈے رینکنگ میں امام الحق کی دوسری پوزیشن ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More