اکشے کمار نے بھی انیل کپور کے کپڑے پہن لیے ۔۔ سوشل میڈیا پر بھارتی اداکاروں کی کالی اور سفید رنگ کی شرٹ میم بن گئی، دیکھیے

ہماری ویب  |  Jul 02, 2022

اکثر ہمارے ہاں یہ رواج بھی عام ہے کہ ایک بھائی دوسرے بھائی کے کپڑے پہن لیتا ہے، اور اس میں مسئلہ بھی نہیں ہوتا ہے، مگر آج کل کے دور میں اسے عجیب سمجھا جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک میم کافی وائرل ہے جس میں انیل کپور، اکشے کمار، انوشکا شرما، عالیہ بھٹ نے ایک ہی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو شرٹ انیل کپور نے اداکاری کے دوران پہنی تھی ویسی ہی شرٹ جس کے اوپر سفید ڈاٹس بنے ہوئے ہیں اکشے کمار بھی زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے انیل کپور کی سیاہ رنگ اور سفید ڈاٹ پہنے اس ویڈیو اور تصویر کو کافی بار میمز میں بھی شامل کیا جا چکا ہے، جو کہ اکشے کمار کی فلم ویلکم کا ہی ایک سین ہے۔

اسی طرح انوشکا شرما نے جب ماں بننے کی خوشخبری کا اظہار کیا تو انہوں نے پہلی مرتبہ جو سوٹ پہنا تھا وہ یہی سیاہ رنگ اور سفید ڈاٹ والی شرٹ تھی۔ یہی شرٹ نما کپڑے کرینہ کپور نے بھی پہنے اور پھر عالیہ بھٹ نے بھی اسی زیب تن کیا۔

میڈیا کی نظروں سے یہ چیزیں کہاں اوجھل ہو سکتی ہیں، بعدازاں یہی کپڑے ہاردک پانڈیا کے ساتھ موجود ان کی دوست نے بھی پہنے ہوئے تھے جسے دیکھ کر صارفین میم بنائے بغیر نہ رہ سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More