آدمی نے مادہ مگر مچھ سے شادی کرلی ۔۔ خطرناک جانور سے شادی کرنے کے پیچھے کیا اصل وجہ ہے؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

ہماری ویب  |  Jul 03, 2022

سن کر ہی عجیب لگتا ہے لیکن ایسا واقعہ حققیت میں پیش آیا ہے۔ میکسیکو کے میئر نے خاتون کے بجائے ایک خونخوار جاندار مگر مچھ سے شادی کرلی اور یہ خبر پوری دنیا میں آگ کی طح پھیل گئی ہے۔

میکسیکو کے ایک چھوٹے سے قصبے کے میئر نے ایک مادہ مگرمچھ سے شادی کی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ صدیوں پرانی ایک رسم ہے۔

یہ علامتی تقریب میکسیکو کے بحر الکاہل کے ساحل پر جنوب مغربی ریاست اوکساکا میں واقع قصبے سان پیڈرو ہوامیلولا میں منعقد ہوئی۔

جمعرات میکسیکن میئر، وکٹر ہیوگو سوسا نے سات سالہ مگرمچھ سے شادی کی جسے سفید عروسی جوڑے اور دیگر رنگین لباس میں پہنائے گئے، جس میں بہت سے مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

درحقیقت یہ ایک ہسپانوی طرز کی رسم ہے جو کئی سو سال پرانی ہے۔ اس طرح کی شادیاں لوگ اس لیے لیے کرتے ہیں تاکہ قدرت انہیں اپنے خزانے عطا کرتی رہے۔ یہ شادیاں پہلے سے شادی شدہ افراد بھی کرسکتے ہیں کیونکہ اس کا مقصد صرف دولت و عزت کا حصول ہوتا ہے۔

انوکھی شادی کی تصاویر ملاحظہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More