نانگا پربت پرکوہ پیمائوں کونکالنے کےلیے پاک فوج کا آپریشن جاری

ہم نیوز  |  Jul 07, 2022

پاک فوج نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیمائوں شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن کو مربوط کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیمائوں کو بچانے کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایک گرائونڈ سرچ ٹیم کام کررہی ہے، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹوں نے جرات کے ساتھ خراب موسمی حالات کے باوجود دو ہیلی کاپٹر اڑائے۔

گہرے بادلوں اور اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوہ پیمائوں کو نکالا نہیں جاسکے، تاہم زمینی ٹیم کوہ پیمائوں کے قریب پہنچ چکی، کوہ پیما اس وقت 21 ہزار فٹ کی بلندی پر کیمپ تھر میں موجود ہیں۔

آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ موسم کی صورتحال کے تحت آج دوبارہ پرواز کریں گے جبکہ زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کو کیمپ 2 سے ریسکیو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More