بدتمیز بہو بالکل برداشت نہیں کروں گی.. ان اداکاؤں کا اپنی اصل بہوؤں کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 06, 2022

"میرے کچھ اصول ہیں جن پر سمجھوتہ نہیں کرسکتی لیکن شاید نئی نسل کے لئے وہ اتنی اہمیت نہیں رکھتے۔ میں حاوی ہونے والی ساس نہیں ہوں لیکن ضروری نہیں کہ جو لڑکی گھر میں آئے وہ آ کر گھر میں ایڈجسٹ بھی کرسکے۔

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ صبا فیصل کا جو اپنے اور اپنی بہو کے درمیان تلخیوں کے باعث اکثر ہی خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ساجد حسن کو دیے جانے والے انٹرویو میں ڈراموں میں ساس کا کردار ادا کرنے والی صبا نے اپنی اصلی بہو سے متعلق چند حقائق بیان کیے۔

صبا کا کہنا تھا ایک لڑکی جس فطرت کے ساتھ پیدا ہوتی ہے اس کی تربیت ہوتی ہے اسے بدلنا خود اس کے لئے بھی مشکل ہوتا ہے اور اکثر اسی وجہ وہ سسرال میں گزارا نہیں کرپاتی البتہ میرے بیٹے کو شادی کرنی تھی توجب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔

گل رعنا کے بہو لے بارے میں خیالات

اسی طرح ایک مشہور اداکارہ گل رانا بھی ہیں جو بہت جلد ساس کے عہدے پر فائز ہونے والی ہیں۔ میرب علی کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔ گل رعنا کا کہنا ہے کہ بہوؤں کو نوکر سمجھا جاتا ہے جس کے وہ خلاف ہیں۔ بہو کو سب سے پہلے اچھا انسان ہونا چاہئے اور جو چیز وہ بالکل برداشت نہیں کریں گی وہ ہے بدتمیزی "میں بدتمیز بہو بالکل برداشت نہیں کروں گی"۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More