دعا کیس ، والد کی درخواست مسترد ، عدالت سے بڑی خبر آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے طبی معائنےسے متعلق درخواست عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں کم عمری کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست مسترد کی۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے کیس کے ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے درخواست دعا کے والد مدعی مقدمہ مہدی علی کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جب کہ بچی کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے الفلاح تھانے میں درج ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More