آج کے امیر کل غریب بھی تھے، مشہور شخصیات نے اپنی شادی کے موقع پر ایسا کونسا لباس پہنا جس کو آج کوئی بھی پہننے کو تیار نہ ہو

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

حالیہ دور میں شادی اور ماضی میں ہونے والی شادیوں کو اگر دیکھا جائے تو ہر وقت شادی انسان کی زندگی کا وہ موقع رہا ہے جب کہ وہ اس دن کے حوالے سے خاص اہتمام کرتا ہے۔ اپنی طاقت سے بڑھ کر دولہا دلہن کے ملبوسات کا انتظام کیا جاتا ہے اور یہی کوشش کی جاتی ہے کہ اس دن سب سے خوب تر نظر آئیں-مگر یاد ماضی عذاب اس وقت بن جاتی ہے جب انسان کی کچھ ایسی تصاویر اس کے سامنے آجاتی ہیں جن کو دیکھ کر اپنی غربت کے دن یاد آجاتے ہیں۔ امیر بننے کے لیے جائز اور نہ جائز ہر طرح کے ذرائع استعمال کر کے کامیاب ترین نظر آنے والے یہ سیاست دان اپنی شادی کے دن کیسے کپڑے پہن کر تیار ہوئے تھے اس کے متعلق آج ہم آپ کو بتائيں گے- نواز شریف نواز شریف کے خاندان کا شمار پاکستان کے امیر ترین گھرانوں میں ہوتا ہے جن کے بارے میں ان کے بھائی شہباز شریف کا یہ ماننا ہے کہ ان کے والد ایک محنت کش انسان تھے اور ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے- جبکہ انہی کے حوالے سے نواز شریف کا یہ ماننا ہے کہ ان کے والد ایک اسٹیل مل کے مالک تھے ان میں سے سچ کون بول رہا ہے اللہ ہی جانتا ہے- مگر کچھ تصاویر بھی سچ بولتی ہیں جو کہ آج ہم آپ کو دکھائیں گے جن کو دیکھ کر آپ خود فیصلہ کر لیں کہ اپنی شادی کے موقع پر عام سے لباس میں نظر آنے والے یہ افراد آج جوتا بھی مہنگے برانڈ کا ہی پہنتے ہیں جس کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے- آصف علی زرداری آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی شادی اپنے وقت کی ایک مقبول ترین شادی تھی جس میں ہر انسان دولہے کو دیکھنے کا خواہشمند تھا- مگر اس موقع پر آصف علی زرداری کا انتخاب کیا تھا اس کو آپ خود دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا آج کے آصف علی زرداری اور کل کے آصف علی زرداری کے لباس میں کیا فرق ہے- فاروق ستار متحدہ قومی مومنٹ نے اپنے عروج کے دور میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ وہ عام لوگوں کی جماعت ہے اور انہوں نے غریب لوگوں کو اقتدار کی مسند پر بٹھا دیا ان کی بات کچھ ایسی غلط بھی نہ تھی- ڈاکٹر فاروق ستار کی شادی کی یہ تصویر اسی بات کا ثبوت ہے- مریم نواز مریم نواز کا شمار پاکستان کی ان خوش لباس سیاست دانوں میں ہوتا ہے جن کے ہاتھ میں پکڑا پرس ہی لاکھوں کی مالیت کا ہوتا ہے- ان کے سر سے لے کر پیر تک لباس میں شامل ہر چیز مہنگی ترین ہوتی ہے- مگر اپنی شادی پر ان کے اور کیپٹن صفدر کا لباس تو کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہا ہے- پرویز مشرف پرویز مشرف کی جائیداد اور دولت کے بارے میں اکثر افراد انتہائی متنازعہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں مگر پرویز مشرف نے اپنی شادی پر کیا پہنا تھا اس کو بھی آپ خود دیکھ لیں-
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More