31اگست تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، بچوں کو خوشخبری سنا دی گئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 12, 2022

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخواکے اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیعکردی گئی۔وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصلہ صوبے میں حالیہ دنوں گرمی کی لہرمیں اضافے کے پیش نظرکیا گیا، تعطیلات میں توسیع کا اطلاق صرف گرم علاقوں کے اسکولوں پرہوگا۔اعلامیے کے مطابق گرم علاقوں کے اسکول اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبرکو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق میٹرک تک کے طلبہ کیلئے ہوگا، وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More