روپیہ پھر سے تگڑا، ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی،نئی قیمت کیا ہے؟۔۔۔

روزنامہ اوصاف  |  Aug 16, 2022

کراچی(نیوز ڈیسک)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔پیر کے روز کاروباریہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 51 پیسے سستا ہوکر 213.98 روپے پر بند ہوا۔آج منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور ڈالر 69 پیسے کم ہوکر 213.20 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 210 روپے ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More