بپاشا اور کرن گروور کے ہاں 6 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع

روزنامہ اوصاف  |  Aug 16, 2022

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر اداکارکرن سنگھ گروور نے جلد پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی۔اداکار جوڑے نے انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور بتایا کہ دونوں جلد بچے کے والدین بننے والے ہیں۔بپاشا اور کرن نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا 'ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا'۔انہوں نے لکھا 'ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں'۔اداکار جوڑے نے مزید کہا 'آپ سب کا شکریہ، آپ کی غیر مشروط محبت، آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے'۔واضح رہے کہ بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More