روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 16, 2022

سکھر(نیوز ڈیسک)روہڑی بائی پاس پر مسافر کوچ  اُلٹ جانے سے خواتین و بچوںسمیت 8 مسافر جاں بحق ہو گئے جب کہ 20 سے زائد زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سوات سے کراچی آنے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ موٹر وے سے روہڑی انٹرچینج کے ذریعے قومی شاہراہ پر آ رہی تھی۔ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 20 سے زائد مسافر زخمی ہیں، جن میں سے چند کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 8 مسافروں میں 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موڑ کاٹتے وقت اُلٹ جانے کے حادثے میں جہاں مسافر ہلاک و زخمی ہوئے، وہیں کوچ بھی بری طرح تباہ ہوگئی۔ حادثے کے بعد 7 مسافروں کی لاشیں تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچائی گئیں، جبکہ ایک زخمی خاتون بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More