کیا اداکارہ سدرہ نیازی عمران خان کی رشتہ دار ہیں؟ اداکارہ نے انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Aug 18, 2022

نیازی پاکستان کا ایک معروف اور معزز ترین قبیلہ سمجھا جاتا ہے۔ نیازی زیادہ تر میانوالی میں آباد ہیں۔ تاہم نیازی کا نام آتے ہی آپ کے ذہن میں کون آتا ہے، یقیناً پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کا خیال آتا ہے۔

پاکستانی سیاست کا بڑا نام سابق وزیراعظم عمران خان کو اکثر لوگ عمران نیازی بھی پکارتے ہیں۔ وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی ایک اداکارہ ہیں جن کا نام سدرہ نیازی ہے۔ اداکارہ سدرہ جنہیں ہم نے چپکے چپکے، زخم، انعام محبت اور بدعت میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھ چکے ہیں۔

سدرہ نیازی کی ساری توجہ صرف ڈراموں میں مرکوز نہیں ہے بلکہ وہ ملک کے حالات حاضرہ پر بھی گہری نظر رکھی ہوئی ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں سدرہ نے بتایا کہ وہ حادثاتی طور پر اداکاری کے شعبے میں میں آئیں لیکن آج وہ بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ ان کے حوالے سے ایک خبر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے کہ یہ سدرہ نیازی کا پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ کوئی رشتہ ہے اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا۔

سدرہ فوشیا میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں تھیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ بہت سے لوگ قیاس آرائیاں کرتے ہیں کہ آیا ان کا تعلق عمران خان سے ہے اور انہوں نے بالآخر انہوں نے واضح کر دیا ہے۔

سدرہ نے کہا کہ نیازی قبیلہ اتنا بڑا نہیں ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ ان کی دادی اور ان کے والد کا خاندان عمران خان کے خاندان کو جانتا تھا اور وہ آپس میں ملتے جلتے رہتے تھے لیکن وہ خود عمران خان کی رشتہ دار نہیں ہیں۔

سدرہ نیازی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بار اسی شادی میں مہمان تھیں جہاں عمران خان آئے تھے لیکن حقیقی زندگی میں ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More