یکم ستمبر سے پیٹرول پر10 اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھانے کا امکان

روزنامہ اوصاف  |  Aug 17, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کروادی ہے جس کے تحت یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائےجانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ (اظہار آمادگی کے خط) پر اتفاق ہو گیا ہے اور پاکستان کی طرف سے دستخط شدہ آئی ایم ایف کو بجھودیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایل او آئی میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید 5-5 روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا اور اس طرح جنوری 2023 تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول لیوی 20 روپے اور مٹی کے تیل پر 10 روپے ہے جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More