پہلے دن سے بیوی کی خدمت کرنا شروع کر دی ۔۔ دیکھیں یہ 7 مشہور شخصیات اپنی شادی والے دن کیسی لگ رہی تھیں؟

ہماری ویب  |  Aug 17, 2022

بچے جوان ہوں جائیں اور جب شادی کا وقت آتا ہے تو ان کے دلوں میں لاکھوں طرح کے خیالات آتے ہیں کہ وہ اپنی شادی پر یہ رسم کریں گے۔

اور یہ لباس پہنیں گے تو بالکل اسی طرح آج ہم آپکو ان مشہور شخصیات کی شادی کے وہ لمحات دیکھانے جا رہے ہیں جو آپ نے شاید ہی پہلے کبھی دیکھے ہوں گے۔

سعدیہ امام:

پاکستانی ڈراموں کی بہترین اداکارہ سعدیہ امام اپنی شادی میں شوہر کے ہمراہ بہت ہی پیاری لگ رہی تھیں۔

جیسا کہ ان کی شادی کے ایک فنکشن کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے لال رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا اور شوہر نے پیلے رنگ کا خوبصورت سا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں یہ دونوں شہزادے، شہزادی لگ رہے ہیں۔ اس طرح یہ اپنی بارات والے دن بھی خوب لگ رہے تھے۔

ہریتک روشن:

اپنی فٹنس کی وجہ سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے والے ہریتک اور ان کی اہلیہ سوزین اب ساتھ تو نہیں ان کی طلاق ہو گئی تھی شادی کے کچھ وقت بعد میں مگر شادی پر یہ دونوں بہت زیادہ خوش تھے۔

اس کے علاوہ ہریتک نے روایتی لباس جس میں شیروانی اور سہرا پہنا جبکہ اہلیہ نے لال رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب ہی کیا۔

ریتش اور جنیلا ڈی سوزا:

یہ بھارتی جوڑی فلمی دنیا میں بہت مشہور ہے اور ان کی شادی بھی بہت خاص تھی جس میں شاہ رخ خان، سلمان، اکشے کمار اور جان ابراہیم جیسے بڑے ستارے تشریف لائے تھے۔

لیکن یہ اپنی شادی میں دنیا کے سب جوڑوں سے زیادہ خوش لگ رہے تھے کیونکہ یہ پسند کی شادی کر رہے تھے۔ ان دونوں میں خلوص اتنا تھا شوہر رتیش دیش مکھ شادی والے دن ان کا لہنگا خود ٹھیک کرتے رہے۔

یاد رہے ان کی شادی کی 2 تقریبات ہوئی تھیں کیونکہ اہلیہ ہندو نہیں تھیں اس لیے ایک مرتبہ ہندو رسم و رواج کے ساتھ تو دوسری مرتبہ عیسائی مذہب کے مطابق شادی ہوئی تھی۔ مزید یہ کہ رتیش آجکل مذاحیہ کرداروں کیلئے فلم انڈسٹری میں جان جاتے ہیں جبکہ اہلیہ نے ان کی اب فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

فاسٹ باؤلر آصف:

دنیا ئے کرکٹ میں اگر کوئی عظیم باؤلر ہے تو وہ ہے آصف جسے پاکستان کی شان مانا جاتا ہے کیونکہ ان کے آگے ہر کھلاڑی بے بس نظر آتا تھا۔ اس کے علاوہ یہ اپنی شادی پر بہت ہی معصوم لگ رہے تھے۔ ان کی اہلیہ لال اور یہ خود سیاہ رنگ کی شیروانی میں انتہائی خوبصورت لگ رہے تھے۔

حرامانی:

اداکارہ حرا مانی کو کون نہیں جانتا۔ یہ ملک کی وہ اداکارہ ہیں جو جس ڈرامے میں ہوں وہ کامیاب ہوتا ہی ہے۔ اور آج جیسے یہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی نظر آتی ہیں بالکل اسی طرح یہ اپنے شادی پر بھی بہت خوش نظر آئے۔

ان کے شوہر مانی نے سیاہ رنگ کی شیروانی اور لال رنگ کا کلا پہن رکھا تھا جبکہ حرا نے لال رنگ کے عروسی جوڑا پہنا۔

نعمان اعجاز:

ملک کے سینئر اور مایاناز اداکار نعمان اعجاز جو ہمیشہ ہی جوان اور خوبصورت نظر آتے ہیں یہ اپنی شادی میں بھی انتہا درجے کے حسین لگ رہے تھے۔ ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اپنی شادی کے وقت بہت خوش تھے۔

تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بارات والے دن انہوں نے شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی اور ولیمے پر پینٹ کوٹ، اس موقعے پر وہ بہت خوشی سے اپنی اہلیہ کی جانب دیکھ رہے تھے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا:

ان دونوں اسٹارز کی شادی کے وقت پاکستان اور ہندوستان میں تو جیسے ان کی شادی کو ہی جیسے سب دیکھ رہے تھے۔

بارات والے دن شعیب ملک نے سہار شیروانی، سر پر ٹوپی اور بڑے سے ہار پہن رکھے تھے جبکہ ثانیہ نے لال رنگ کے جوڑے میں نظر آئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More