دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

ہم نیوز  |  Aug 18, 2022

ترکی میں چونکا دینے والے واقعے میں ایک دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو اپنے دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی کے مطابق یہ واقعہ 10 اگست کو ترکی کے شہر بنگول کے قریب کنتار گاؤں میں پیش آیا۔ کمسن بچی اپنے گھر کے باہر صحن میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران بچی نے چیخ ماری جسے سن کر پڑوسی بھاگتے آئے۔

رپورٹ کے مطابق پڑوسی جب بچی کے پاس پہنچے تو انہوں نے بچی کے ہاتھ میں سانپ دیکھا جس پر دانتوں سے کاٹنے کے نشانات بھی موجود تھے جب کہ سانپ نے بچی کے ہونٹ پر کاٹا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سانپ بچی کے کاٹنے سے موقع پر ہی مر گیا جب کہ بچی کو فوری طور پر بنگول میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے 24 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا اور بعد ازاں گھر بھیج دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More