جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین وبائی بیماریوں کا شکار

ہم نیوز  |  Sep 03, 2022

جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین وبائی بیماریوں کا شکار ہو گئے۔

جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں آگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈی جی خان، راجن پور میں گزشتہ سات روز کے دوران بیماریوں کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ صحت کے مطابق جنوبی پنجاب کے37ہزار سے زائد سیلاب زدگان سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ 33 ہزار سے زائد سیلاب زدگان خارش اور جلدی امراض کا شکار ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 17ہزار سے زائد سیلاب متاثرین ڈائریا اور20 ہزار سے زائد افراد تیز بخار کا شکار ہیں۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈینگی،ڈائریا اور اسکن کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More