4 سال سے شوہر کا ظلم برداشت کر رہی تھی ۔۔ فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے طلاق اور ذاتی زندگی کی اصل سچائی بتا دی

ہماری ویب  |  Sep 21, 2022

فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق ہوگئی۔ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہو رہی تھیں کہ دونوں کی طلاق ہوگئی اور فیروز نے بچوں کو حاصل کرنے کے لئے کورٹ سے رجوع کرلیا۔

جس پر فیروز خان نے کوئی جواب نہ دیا اور کہا کہ میں ابھی اس خبر کی نہ تو تردید کرسکتا ہوں اور نہ ہی اس پر کوئی حمایتی جواب دوں گا۔

لیکن اب علیزے سلطان نے اپنی شادی، طلاق اور ذاتی زندگی سے متعلق ایسی حقیقت بتا دی کہ مداح بھی رو پڑے۔

علیزے سلطان نے انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ :

میری 4 سالہ شادی اختتام کو پہنچ گئی۔ میں نے یہ فیصلہ بہت مشکل سے لیا ہے۔ میں نے جتنا چاہا اس شادی کو بچانا یہ اس قدر خوفناک ہوتی گئی۔ میں نے اپنے شوہر کا ہر طرح کا ظلم برداشت کیا چاہے وہ جسمانی ہو یا ذہنی اذیت۔۔ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے اس ماحول میں بڑے ہوں اور ان کی ذہنیت پر برا اثر پڑے اس لیے میں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More