دوسرا ٹی20: معین علی نے بولرز کے چھکے چھڑا دیے، انگلینڈ کا پاکستان کو 200 رنز کا ہدف

اردو نیوز  |  Sep 22, 2022

سات ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

اب سے کچھ دیر پہلے تک انگلینڈ نے 19 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے ہیں۔ وکٹ پر سیم کرن اور معین علی موجود ہیں۔

جمعرات کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی اننگز کا احوالانگلینڈ کی جناب سے ایلکس ہیلز اور فل سالٹ نے اننگز کا اچھا آغاز کیا۔ دونوں نے پانچ اوورز میں 42 رنز بنائے۔ لیکن چھٹے اوور کی پہلی گیند پر شاہنواز دھانی نے پہلے ایلکس ہیلز اور اس سے اگلی گیند پر ڈیوڈ ملان کو بولڈ کر دیا۔ 

TWO IN [email protected] is putting on a show#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/9lujc53Yug

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2022

دو وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ کھیلنے آئے اور فل سالٹ کے ساتھ سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان 53 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد حارث رؤف نے سالٹ کو 30 رنز پر بولڈ کر دیا۔ 

اس سے اگلے اوور میں محمد نواز نے بین ڈکٹ کو بولڈ کر دیا۔ انہوں نے 22 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ 

گزشتہ میچ میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیری بروک نے اس میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی معین علی کے ساتھ 59 رنز کی شراکت داری بنی۔ وہ 19 گیندوں پر 31 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

’مڈل آرڈر کو کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے‘ٹاس جیت کر انگلینڈ کے کپتان معین علی نے کہا کہ ’وکٹ پر کافی کریکس ہیں اور آج ہم تین سپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ لیام ڈوسن کو رچرڈ گلیسن کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔‘

گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’150 سے 160 رنز کا ہدف حاصل کرنا ممکن ہو گا۔ گزشتہ میچ میں پہلے 10 اوورز میں ہم اچھا کھیلے تھے۔ مڈل آرڈر کو کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔ آج کے میچ کے لیے نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔‘

دونوں ٹیموں کے سکواڈپاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد حسنین اور شاہنواز دھانی۔

انگلینڈ: فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، معین علی (کپتان)، سیم کرن، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، لیوک ووڈ اور لیام ڈوسن۔

اس سے قبل منگل کو ہونے والے پہلے ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

کپتان بابر اعظم کو بھی بری کارکردگی کے نتائج بھگتنے پڑ رہے ہیں اور رواں ماہ میں تیسری مرتبہ تنزلی کے بعد وہ انٹرنیشنل ٹی20 رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم لگاتار تین ٹی20 میچز ہار چکی ہے۔ آج کے میچ میں ہار کی صورت میں گرین شرٹس 2019 کے بعد پہلی بار چار لگا تار ٹی20 میچز ہارے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More