تم منال ہو ۔۔ ہمشکل بہنوں کو گھر میں ہی نہیں پہچان سکتے ۔۔ منال کی دادی ساس کی مستیاں کرتے دلچسپ ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 27, 2022

شوبز انڈسٹری کی دو جڑواں بہنیں منال خان اور ایمن خان کو آج بھی لوگ دیکھ کر الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ دونوں بالکل ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ وہیں منال کے شوہر محسن اکرام کی دادی بھی ایمن خان کو منال خان سمجھ بیٹھ کر الجھن میں مبتلا ہوگئیں۔

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ایمن خان جب منال خان کے سسرال گئیں تو محسن اکرام کی دادی انہیں منال خان سمجھ بیٹھیں۔ ایمن کی منال کی دادی کے ساتھ مستیاں کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ انہیں پسند کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں منال کی دادی کو ایمن خان سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جب میں تمھیں منال کہتی ہوں تو لوگ مجھے ٹوکتے ہیں کہ کیا نام ہے؟ جس پر اداکارہ ایمن ان سے کہتی ہیں کہ میں منال نہیں بلکہ ایمن ہوں۔

منال کی دادی ایمن کو منال سمجھتی ہیں اور انہیں دیکھ کر یقین نہیں آتا ہے۔

دیکھئے ایمن خان نے کیا کہا نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More