برطانیہ سے پاکستان کے لیے پروازوں میں مزید اضافے پر غور

اردو نیوز  |  Sep 27, 2022

برطانوی ہائی کمیشن کرسچن ٹرنر نے وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں میں وسعت لانے پر غور کیا گیا۔

منگل کو خواجہ سعد رفیق اور برطانوی ہائی کمیشن کرسچن ٹرنر کے درمیان ملاقات میں برطانیہ سے پاکستان کے لیے پروازوں میں مزید اضافے اور پی آئی اے کو برطانیہ میں رسائی پر مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر نے سیلاب متاثرین کے لیے برطانیہ کی طرف سے بھیجی گئی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کے لیےبرطانیہ آنے کی اجازت کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے برطانوی ہائی کمیشنر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

ملاقات میں برطانوی فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری بھی ہائی کمیشن کے ہمراہ تھے۔

سیکریٹری ایوی ایشن شوکت علی اور سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More