انگلینڈ نے پاکستان انڈیا ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیش کش کردی

اردو نیوز  |  Sep 28, 2022

پاکستان اور انڈیا کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک اچھی خبر انگلینڈ سے آئی ہے جہاں کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان انڈیا ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان اور انڈیا کے کرکٹ بورڈز سے رابطہ کر کے نیوٹرل وینیو پر دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کرانے کی پیشکش کی ہے۔

کرکٹ کے میدانوں میں سنہ 2012 سے پاکستان اور انڈیا کے مایبن کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ سنہ 2012 میں انڈیا کا دورہ کیا تھا جس میں تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کے علاوہ ٹی20 بھی کھیلے گئے تھے۔

دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کے باعث کرکٹ سیریز بھی منعقد نہ کی جا سکی۔

اگر ٹیسٹ سیریز کی بات کی جائے تو پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سنہ 2008 کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب تک 59 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے 12 جبکہ انڈیا نے نو میں کامیابی حاصل کی۔ باقی میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان گزشتہ 14 برسوں میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا۔ فائل فوٹو: اے ایف پیدونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان اب تک 132 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 73 میں کامیابی حاصل کی جبکہ انڈیا نے 55 جیتے۔

ٹی20 میں انڈیا کا پلڑہ بھاری ہے جہاں اس کی ٹیم نے سات میچوں میں پاکستان کو شکست دی جبکہ پاکستان نے تین میچز جیتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More