کبھی سوچتی ہوں کام چھوڑ دوں ۔۔ عائزہ خان شوبز چھوڑنے والی ہیں؟ ایوارڈ لینے وقت آبیدہ ہوتے ہوئے انہوں نے کیا کہہ دیا؟

ہماری ویب  |  Sep 28, 2022

میرے پاس تم ہو ڈرامہ سیریل میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی سپر اسٹار اداکارہ عائزہ خان ہم اسٹائل ایوارڈ میں اپنی کامیابی کا ایوارڈ لینے کے بعد آبدیدہ ہوگئیں۔

دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان کو ایوارڈ شو کی تقریب میں ڈراموں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر شاندار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ رواں سال ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں وہ اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں۔ دونوں کی بہترین جوڑی پر کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

عائزہ خان نے اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے کے بعد نرم لہجے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ شاید تھوڑا مشکل ہورہا ہے کام کرنا تو میں کام چھوڑ دیتی ہوں ذرا گھر وغیرہ دیکھتی ہوں، لیکن جب میں ایسا سوچتی ہوں آپ لوگ مجھے ایوارڈ دے دیتے ہیں جو پھر مجھے ہمت دلا دیتا ہے اور مجھ سے پھر سے وہ کام کرواتا ہے جو مجھے بہت پسند ہے۔

یہ بات کہتے ہوئے وہ اپنے آنسو پر قابو نہ رکھ سکیں۔ عائزہ خان دانش تیمور سے شادی کے بعد ڈرامائی اسکرین سے غائب ہوگئیں تھیں پھر کچھ سال بعد وہ ایک بار پھر جلدہ گر ہوئیں۔ اور جب وہ واپس آئیں تو انہوں نے پھر پاکستانی ڈراموں کی دنیا پر راج کرنا شروع کیا۔

خیال رہے کہ پاکستانی ستارے کینیڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے گئےتھے۔ کینیڈا میں موجود پاکستانی اپنے ملک کے اداکاروں کو دیکھ کر کافی خوش دکھائی دیئے جبکہ پاکستانی اداکار بھی کینیڈا جاکر وہاں کے پاکستانیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More