صبح شادی کرنے کا کہا اور رات ہی شادی کرلی ۔۔ پہلی بیوی کو چھوڑ کر جمال شاہ نے دوسری شادی اتنی اچانک کیوں کی؟ اداکار نے انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Sep 29, 2022

پاکستان شوبز کے مشہور ستارے اور لیجینڈری اداکار جمال شاہ نے پہلی مرتبہ ایک ٹاک شو میں اپنی اچانک دوسری شادی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ: " میں نے پہلی بیوی کو چھوڑ کر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو یقیناً مشکل بھی تھا مگر میرا فیصلہ بالکل درست تھا۔ مجھے جیسی سادہ مزاج اور سلجھی ہوئی لڑکی چاہیے تھی وہ مجھے آمنہ کی شکل میں مل گئی۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ: " ہم نے مہنگی شادی نہیں کی بلکہ صبح میں نے آمنہ کو شادی کیلئے پروپوز کیا اور رات شادی بھی کرلی۔ میں کبھی بھی شو آف کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا، میرے لیے تحفے تحائف بالکل بے معنی ہیں۔ مجھے لگتا ہے انسان کو حقیقی اعتبار سے زندگی کو گزارنا چاہیے۔ "

جمال شاہ کی بیگم آمنہ نے بتایا کہ: " میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں اپنی شادی پر کھدر کا جوڑا پہنوں اور میری یہ خواہش پوری بھی ہوئی کیونکہ جب میری شادی ہوئی تو میں نے اپنی الماری دیکھی اور جب کپڑے نکالے تو وہ کھدر کا ہی سوٹ نکلا۔ اس سوٹ کو دیکھ کر میری امی نے مجھے کہا کہ تم ہمیشہ سے یہی کہتی تھیں کہ کھدر کا ہی جوڑا پہنو گی، دیکھو اب شادی پر یہ ضد قدرتی طور پر پوری کرلی۔ میں نے کہا ہاں امی میں نے اپنی ضد مکمل کی۔ "

آمنہ اور جمال شاہ نے مزید کہا کہ: " جمال نے مجھے سب سے پہلے ایک پینٹنگ تحفے میں دی تھی۔ انہیں نہ تو سالگرہ یاد رہتی ہے اور نہ ہی کوئی خاص دن ۔۔ میں ان سے خود ہی تحفے زبردستی لے لیتی ہوں۔ ہماری شادی کا فیصلہ بالکل درست تھا اور اب بخوشی ایک ساتھ رہتے ہیں۔ ہمارے تینوں بچے بھی ہمارے ساتھ خوش ہیں۔ "

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More