ایک جیسے کپڑے اور شکلیں بھی۔۔ کیا آپ ان 2 مشہور کھلاڑیوں کو پہچان سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 29, 2022

پاکستان اور بھارت کے میچز میں تو روایتی ٹاکرا ہوتا ہی ہے البتہ میچز کے علاوہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں میں کبھی بہت گہری دوستی دیکھنے میں آتی ہے تو کبھی مقابلہ بازی ہوتی ہے۔ البتہ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ صورت حال دیکھنے کو مل رہی ہے کیوں دونوں ملکوں کے مشہور کھلاڑیوں کے بچپن کی ایسی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ناقابل بیان حد تک مشابہت ہے جب کے ان دونوں کے درمیان اکثر ہی مقابلے کی ٹھنی رہتی ہے۔ کیا آپ ان دونوں کو پہچان سکتے ہیں؟

چلیں اگر آپ نہیں پہچان پارہے تو ہم بتا دیں اس تصویر میں سیدھے ہاتھ کی جانب جو بچہ ہے وہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ہیں اور دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں ایک دوسرے سے اتنے مل رہے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین نے انھیں جڑواں بھائی ہی قرار دے دیا ہے۔

حیرت انگیز طور پر دونوں کی نہ صرف شکلیں مل رہی ہیں بلکہ دونوں نے ایک جیسے چیک کی شرٹس پہن رکھی ہے جن کی رنگت بھی ایک جیسی ہے۔ دونوں کے بالوں کا انداز بھی ایک جیسا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More