لیلی جب چھوٹی تھی میں نے اسے گود میں اٹھایا تھا تب ہی پیار ہوگیا تھا ۔۔ لیلی زبیری کی شادی چھوٹی عمر میں کیوں ہوئی؟ ان کے شوہر نے حقیقت بتا دی

ہماری ویب  |  Sep 29, 2022

لیلی زبیری پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک جانا پہچانا نام ہیں انہوں نے ہر کردار میں خود کو منوایا ہے۔ یہ پاکستان کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں زیادہ میک اپ کی کبھی بھی ضرورت ہی نہیں پڑی بلکہ کئی ڈرامے تو انہوں نے بنا میک اپ کیے بھی شوٹ کروائے ہیں۔

لیلی کی شادی چھوٹی عمر میں ان کے کزن طارق زبیری سے ہوگئی تھی۔ ان کے شوہر طارق زبیری کہتے ہیں کہ جب یہ چھوٹی تھی تو اس کے ساتھ کھیلتا تھا اور بچپن میں ایک مرتبہ گود میں اٹھایا تھا اور اس وقت ہی محبت ہوگئی تھی جوں ہی یہ میٹرک میں گئی رشتہ بھیجا اور دو سال بعد شادی کرلی۔

لیلی نے شادی اور ایک بیٹی کی پیدائش کے بعد بی اے کا امتحان پاس کیا اور پھر اپنی زندگی میں شوبز کی جانب بڑھیں۔ دونوں میں آپس میں خوب محبت ہے۔ ہم میں سے جو غلطی پر ہوتا وہ معافی مانگ کر صلح کرلیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More