بھرتی، ٹرانسفر یا پوسٹنگ کیلئے کوئی سفارش نہ کرائی جائے، خواجہ سعد رفیق

ہم نیوز  |  Sep 30, 2022

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے درخواست کی ہے کہ بھرتی، ٹرانسفر یا پوسٹنگ کے لیے کوئی سفارش نہ کرائی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے یہ درخواست اراکین پارلیمنٹ سے کی ہے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے واضح طور پر کہا ہے کہ سیاسی مداخلت کے خاتمے سے ہی قومی ادارہ پی آئی اے راہ راست پر آئے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قابل لوگوں کو اہم عہدوں پر لگانے سے ہی ادارے ترقی کریں گے، کسی سے کوئی رشتہ داری نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More