چھٹا ٹی20: انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ، سالٹ کی پاکستانی بولرز پر ’نمک پاشی‘

اردو نیوز  |  Sep 30, 2022

 سات ٹی20 میچوں کی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک 12 اوورز میں انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے ہیں۔ وکٹ پر بین ڈکٹ اور فِل سالٹ موجود ہیں۔

جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلش اوپنر بیٹر الیکس ہیلر 12 گیندوں پر 27 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں  کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انگلش ٹیم کو دوسرا نقصان 10ویں اوور میں ڈیوڈ ملان کی وکٹ گرنے کی صورت میں ہوا جب وہ شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملان نے چار چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگزپاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے محمد حارث تیسرے ہی اوور میں رچرڈ گلیسن کی گیند پر صرف 7 رنز بنا کر عادل رشید کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ شان مسعود کی گری جنہیں ڈیوڈ وِلی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ شان مسعود رنز کا کھاتہ کھول ہی نہ پائے۔

اس کے بعد آؤٹ ہونے والے بیٹر حیدر علی تھے جو سیم کرن کی گیند پر بین ڈکٹ کو کیچ دے بیٹھے۔ حیدر علی نے 17 رنز بنائے۔ افتخار احمد پنرھویں اوور میں سیم کرن کی گیند پر ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

حیدر علی نے دو چھکوں اور دوچوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

پاکستان  کی جانب آؤٹ ہونے والے بیٹر آصف علی تھے جو 9 رنز بنا کر ڈیوڈ ولی گیند پر 17ویں اوور میں ریس ٹوپلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے بیٹر محمد نواز میچ کی آخری گیند پر ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے 12 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے (فوٹو: اے ایف پی)اگر پاکستانی ٹیم یہ میچ جیت لیتی ہے تو پاکستان کو سیریز میں 2-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوجائے گی تاہم انگلینڈ کی جیت کی صورت میں سیریز 3-3 سے برابر ہوجائے گی۔

چھٹے ٹی20 میچ میں پاکستان ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ محمد حارث اور حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین ٹیم میں شامل ہیں۔

Pakistan's T20I player No.99 @iamharis63 gets his debut cap from @iMRizwanPak #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/dQZj4RzyYA

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022

دوسری جانب انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مارک وُڈ اور کرس وواکس کی جگہ رچرڈ گلیسن اور ریس ٹوپلے کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی پلیئنگ الیونبابر اعظم ، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم، شاہنواز دھانی۔

انگلش پلیئنگ الیونفِل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، معین علی، سیم کرن، ڈیوڈ وِلی، عادل رشید، ریس ٹوپلے، رچرڈ گلیسن۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More