برقعے اور حجاب میں بھی ساتھ دیا ۔۔ والد کے ساتھ ہر تکلیف میں ساتھ دینے والے بیٹیوں کو شاہد آفریدی نے گلے لگا لیا، دیکھیے جذباتی مناظر

ہماری ویب  |  Oct 01, 2022

شاہد آفریدی نے ہر موقع پر اپنی بیٹیوں کو سپورٹ کیا، پھر چاہے ان کی تعلیم کا میدان ہو یا پھر تفریح کا موقع، ہر لمحہ والد نے بیٹیوں کے ساتھ گزارا اور انجوائے کیا ہے۔

لیکن اب بیٹیاں بھی والد کے سائے تلے انہی کا نام روشن کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

جہاں بیٹیاں والد کو سپورٹ کرنے کرکٹ کے میدان میں موجود ہوتی ہیں اور اپنے ننھے ننھے ہاتھوں کے ساتھ دعائیں کرتی دکھائی دیتی ہیں، وہیں اب یہی بیٹیاں والد کا بازو بن رہی ہیں۔

اگرچہ شاہد آفریدی کا کوئی بیٹا نہیں تاہم وہ اپنے آپ کو خوش قسمت انسان سمجھتے ہیں، کیونکہ ان کے گھر اللہ کی رحمتیں جو آئی ہیں۔

بوم بوم آفریدی کی بیٹیاں بھی اب والد کو ان کے فلاحی کاموں میں سپورٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی یا اہلیہ جو کہ برقع اور حجاب اوڑھے ہوئے ہے، والد کا ہاتھ بٹا رہی ہیں۔ البتہ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ بیٹی ہے یا ان کی اہلیہ۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ملک بھر میں فلاحی کاموں اور ضرورتمندوں کی مدد کے حوالے سے جانی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کی بڑی تعداد ان کی آرگنائزیشن پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

ان کی دوسری بیٹی انشاء آفریدی بھی والد کے ہمراہ سماجی کاموں میں حصہ لے چکی ہیں، جبکہ ایک تقریب کے موقع پر شائقین محفل سے گفتگو کرتے ہوئے انشاء نے اپنا خیالات کا بھی اظہار کیا تھا، جس کے بعد والد نے بیٹی کو گلے لگا کر شاباشی دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More