عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہم نیوز  |  Oct 01, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh)

تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے،مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے،عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔

مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More