مجھ سے دو کیچز ڈراپ ہوئے، اگر وہ کیچز کر لیتا تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا، بابر اعظم

ہم نیوز  |  Oct 03, 2022

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ مجھ سے دو اہم مواقع پر کیچز ڈراپ ہوئے، اگر میں وہ کیچز کرلیتا تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا۔

ہم نیوز کے مطابق انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کامیابی کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی بلے باز و کپتان بابر اعظم نے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ناک آؤٹ میچز میں پریشر کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غلطیاں کررہے ہیں جن پر قابو پانا ہے، مڈل آرڈر سے متعلق کچھ  خدشات ہیں لیکن مڈل آرڈر کا معاملہ ورلڈ کپ سے پہلے حل ہو جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے بہت خامیاں سامنے آئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More