بھتیجے کے انتقال پر کفن لینے کے لیے آنے والے شخص سے ڈاکو کیا چھین کر فرار ہوگئے؟

ہماری ویب  |  Oct 04, 2022

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام نہ ہوسکی اور شہری دندناتے ڈکیتوں کا ہر آئے روز نشانہ بن رہے ہیں۔ ڈکیتی کی وارداتوں میں اتنا اضافہ ہوچکا ہے کہ اب شہری سرد خانے کے باہر بھی لٹنے لگے جیسا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں کفن لینے کے لیے آنے والے شخص کو سرد خانے پر لوٹ لیا گیا، مسلح ملزمان جنید نامی شہری کی موٹر سائیکل چھین کرموقع پر فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری جنید کا کہنا ہے کہ بھتیجے کا انتقال ہو گیا تھا اور کفن لینے کے لیے آیا تھا ، موٹر سائیکل کھڑی کرتے ہی 2 ملزمان آئے اور پستول نکال لی۔

جنید کے مطابق ملزمان نے مجھ سے چابی مانگی اور پستول کا چیمبر زور سے کھینچا، میں نے ڈر کے مارے چابی دے دی اور سرد خانے کے اندر بھاگ گیا۔

شہری کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد پولیس کی پاس ایف آئی آر درج کرانے جائے گا۔

خیال رہے کہ شہر قائد ایک بار پھر لٹیروں اور ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ چکا ہے، ستمبر کے وسط میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہری قتل ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More