یہ عمران کے قریب نہ آئے ۔۔ مشہور صحافی مطیع اللہ جان کو عمران خان کے گارڈ نے بے رحمی سے دھکا دیا تو وہاں کیا ہوا؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Oct 05, 2022

حالات کچھ بھی ہوں ہمیں انسانیت کا دامن کبھی ہاتھ سے چھوڑنا چاہیے لیکن شاید عمران خان اور ان کے گارڈ یہ بات بھول گئے ہیں کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب کے ساتھ ان کے گارڈ موجود ہیں اور میڈیا اداروں کے لوگ ان سے سوال کر رہے ہیں۔

ایسے میں ایک شخص کی جانب سے یہ کہا گیا کہ وہ پیچھے آ رہا ہے تو جیسے ہی مشہور صحافی مطیع اللہ جان کچھ آگے بڑھے تو ان کے گارڈ نے بڑی ہی بے رحمی سے انہیں دھکا دے دیا تا کہ وہ کوئی سوال نہ کر سکیں یہی نہیں اس دھکے کی وجہ سے ہی مطیع اللہ جان درخت سے ٹکراتے ٹکراتے بچے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ تب پیش آیا جب گزشتہ روز خان صاحب خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر توہین عدالت کے نوٹس پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More