مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں 48 کروڑ روپے کا مہنگا فلیٹ خرید لیا

اردو نیوز  |  Oct 07, 2022

نوے کی دہائی میں بالی وُڈ پر راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں نیا فلیٹ خرید لیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی ویب سائٹ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے یہ فلیٹ 48 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔یہ فلیٹ ممبئی کے پوش علاقے میں واقع ہے جہاں سے سمندر کا خوب صورت نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ کا یہ نیا فلیٹ 5 ہزار 384 مربع فٹ پر مشتمل ہے۔بالی وُڈ کی چندرمکھی کا یہ فلیٹ ممبئی کی مہنگی ہاؤسنگ سوسائٹی لوئر پیرل میں واقع ہے جہاں سے پورے شہر سمیت سمندر کا نظارہ بھی ہوسکتا ہے۔مادھوری ڈکشٹ نے اس فلیٹ کو خریدنے کے لیے دو کروڑ 40 لاکھ روپے کا بیعانہ ادا کر دیا ہے۔مادھوری ڈکشٹ کا شمار بالی وُڈ کی کامیاب ترین اداکارؤں میں ہوتا ہے۔انہوں نے دیوداس، ہم آپ کے ہیں کون، دل تو پاگل ہے، ساجن، کھل نائیک اور بیٹا جیسی سُپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔بڑے پردے کے بعد مادھوری ڈکشٹ اب سٹریمنگ پلیٹ فارم پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔اسی سلسلے میں مادھوری ڈکشٹ کی فیملی ڈرامہ نوعیت کی نئی فلم ’مجا ما‘ جمعرات کے روز ایمیزون پرائم پر ریلیز ہو رہی ہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by prime video IN (@primevideoin)

ان کی ریلیز ہونے والی آخری فلم ’کلنک‘ باکس آفس پر فلاپ رہی تھی۔مادھوری ڈکشٹ گذشتہ کئی برسوں سے انڈین ٹی وی چینلز پر ڈانس شوز میں بطور جج نظر آرہی ہیں۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More