زیادہ شور نہ کریں پڑوسیوں میں فوتگی ہوئی ہے۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور، انگلینڈ سے ہارنے کے بعد مزاحیہ میمز وائرل

ہماری ویب  |  Nov 10, 2022

انگلینڈ نے بھارت کو یکطرفہ میچ کے بعد دوسرے سیمی فائنل میں دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

پوری دنیا میں شائقین کرکٹ کی نظریں اس بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں جمی تھیں جو بالکل ایک طرفہ میچ قرار پایا۔

انگلینڈ کے اوپنرز جوس بٹلر اور الیکس ہیلز نے جارہانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فائنل تک رسائی دلانے میں مدد دی۔

میچ تو ختم ہوگیا مگر اب سوشل میڈیا پر میمز کا میدان سج چکا ہے جہاں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔

آیئے نظر ڈالتے ہیں بھارت کی المناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دلچسپ میمز پر جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کر دیں گی۔

اس تصویر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے چہرے پر صاف غصہ ظاہر نظر آرہا ہے کیونکہ بھارت آج خراب فیلڈنگ کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوا۔

اب اس میم پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی موبائل فون پر بات کررہے ہیں اور لکھا ہے کہ ہیلو پوری انڈین ٹیم کی ریٹرن ٹکٹ بک کروا دو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More