کاغذی شیروں کو ورلڈ کپ میں شرمناک شکست ۔۔ انگریز تیار رہیں۔۔ بھارت فلم بناکر بدلہ لے گا؟

ہماری ویب  |  Nov 12, 2022

ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا میں تاریخی شرمناک شکست نے آئی پی ایل میں ہر چیز فکس کرکے کھیلنے والے کاغذی شیروں کی حقیقت دنیا کے سامنے پھر کھول کر رکھ دی ہے۔

امپائروں کی مدد سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو شائد یوں لگا کہ یہ فلم بن رہی ہے اور ہیپی اینڈنگ میں جیت بھارت کی ہی ہوگی لیکن۔۔۔۔۔وہ ایک مشہور ڈائیلاگ ہے نہ رکو زرا صبر کرو۔۔۔کی طرح انگریزوں نے بھارت پر ایک بار پھر ظلم و ستم ڈھاتے ہوئے ایسا لاٹھی چارج کیا ایسٹ انڈیا کمپنی کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارت نے ہمیشہ کی طرح فلم بناکر انگریزوں سے بدلہ لینے کی ٹھان لی ہے کیونکہ بھارت پاکستان سے جنگ کے میدان میں شکست کھائے، انگریز لگان لگائیں یا چینی فوجی لداخ میں بھارتی سورماؤں کی پھینٹی، بھارت ہمیشہ فلم بناکر بدلہ لیتا ہے۔

بھارت نے اپنی روتی بلکتی قوم کے زخموں پر نمک رکھنے کیلئے سنی دیول، عامر خان، اکشے کمار، اجے اور امیتابھ بچن کو رکھا ہوا ہے اور جہاں دکھ زیادہ بڑھ جاتا ہے اور راکھی ساونت، سنی لیون اور نورا فتیحی بھارتیوں کے دکھ درد کم کرنے آجاتی ہیں۔

بھارت نے پاکستان سے جنگ کے میدان میں شکست کا بدلہ بارڈر فلم بناکر لیا جس میں سنی دیول کو خاص طور پر گالیاں دینے کیلئے رکھا گیا اور اپنی بھونڈی اداکاری اور گالیوں سے سنی دیول نے پاکستان فوج سے پٹنے کا بھرپور بدلہ کیا۔

انگریزوں کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور انگزیروں کے برسوں کے ظلم کا بدلہ بھارت نے ایک فلم بناکر لے لیا، لگان میں کپتان عامر خان نے ایک کچرا کی بدولت ایسی فرکی گھمائی کے کرکٹ ایجاد کرنے والے انگریز حیران رہ گئے اور جیت بھارت کا مقدر بنی۔

بھارت کی نئی آنے والی فلم میں امیتابھ بچپن کو مینٹور بنایا جائیگا، عامر خان لگان سیریز جیتنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے کپتان ہونگے، سنی دیول منہ سے فائرنگ کی وجہ سے گالیاں دینے کیلئے ٹیم کا حصہ ہونگے، اکشے کمار سے آئٹم سانگ کروایا جائے اور اس فلم میں عرفان پٹھان کو کچرا بنایا جائیگا۔

بھارتی فلموں میں ماؤں کا کردار بہت خاص ہوتا ہے اور بدلے کی غرض سے بنائی جانے والی اس فلم میں ماؤں کیلئے راکھی ساونت، سنی لیون اور نورا فتیحی کی خدمات لی جائینگی اور خواتین کا کام مخالف ٹیم کو بددعائیں دینا ہوگا۔

ورلڈکپ میں بھارت کی کامیابی کیلئے ٹی وی پر بیٹھ کر کنڈلیاں نکالنے والے پنڈت سینما کے باہر مونگ پھلی بیچیں گے اور پاکستان کا مذاق اڑانے والے بھارتی اینکرز سینما کے باہر ٹکٹ بلیک کرینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More