شکست کے بعد قومی کرکٹرز کا ہوٹل پہنچنے پر لوگوں نے کس طرح استقبال کیا؟ ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Nov 14, 2022

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو تو شکست نہ دی البتہ لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے جگہ ضرور بنا لی۔ پاکستانی بیٹنگ لائن میچ کے دوران کمزور نظر آئی مگر بالرز نے بہترین کارکردگی دکھا کر ہر کسی کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ جب بھی کوئی ٹیم میچ ہار جاتی ہے وہ بھی ورلڈ کپ کا فائنل تو اس کے چاہنے والے بے شمار تنقید کرتے ہیں، کھلاڑیوں کی آمد پر انہیں استقبال خوشی سے نہیں بلکہ باتیں سنا کر کرتے ہیں۔ یہ انداز خصوصاً بھارت اور پاکستانی شائقین نے ماضی میں خوب اپنایا ہے۔ لیکن ا سمرتبہ تو پاکستانی کھلاڑیوں کا میچ کے بعد ہوٹل پہنچنے پر شائقین نے اس انداز میں استقبال کیا کہ کھلاڑی بھی خوش ہوگئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی ہوٹل پہنچے اور بس سے اتر رہے تھے کہ ہوٹل کے باہر موجود پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے جیوے پاکستان کے نعرے لگانے شروع کردیے، کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار کیا اور کہتے سنائی دے رہے ہیں کوئی بات نہیں شاہینوں اگلی مرتبہ اس سے اچھا کھیلیں گے اور بھرپور خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

میچ ہارنے کے بعد بھی شائقین نے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرکے یہ واضح کردیا کہ پاکستانی ٹیم کی عزت و اہمیت ان کے دلوں سے کبھی کم نہ ہوگی۔

واضح رہے ی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر مکمل کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More