ورلڈ کپ ہار کر بھی خوش ہیں۔۔ حارث رؤف گھر پہنچے تو محلے والوں نے کیا کیا؟ ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Nov 16, 2022

“ورلڈ کپ پار کر بھی خوش ہیں۔ ہم نے میچ ہار کر بھی پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ آپ سب کا بہت شکریہ جو میرے لئے یہاں آئے۔ آپ لوگوں نے اور پورے پاکستان کے لوگوں نے ہمیں سپورٹ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم محنت کرتے ہیں“

یہ کہنا ہے پاکستانی مایہ ناز باؤلر حارث رؤف کا۔ گزشتہ شب پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ ہار کر وطن واپس آئی اور آج حارث رؤف اپنے گھر گئے تو ان سے ملنے پورا محلہ امڈ آیا۔ پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ آپ بھی دیکھیں

اتنا ہی نہیں ٹیم کی لاہور آمد پر پورا پاکستان خوش ہے اور بڑی تعداد میں شہری ائیر پورٹ اور ہوٹل کے باہر ٹیم کی آمد کے منتظر تھے۔ ہے جذبہ جنون کے نعرے بلند کرتے شہریوں نے خوش دلی سے ٹیم کا استقبال کیا، سیلفیاں لیں اور کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More