کین ولیمسن کو بابر اعظم اور وراٹ کوہلی میں سے کس کی کور ڈرائیو پسند ہے؟

اردو نیوز  |  Nov 22, 2022

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ان کو پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کے یارکرز پسند ہیں۔  

منگل کو کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو نے کیوی کپتان سے سوال کیا کہ انہیں آسٹریلوی بولر مچل سٹارک اور شاہین شاہ آفریدی میں سے کس بولر کی یارکرز پسند ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’ان دونوں کی یارکرز میں بہت مماثلت ہے‘ اور اگلے ہی لمحے پھر انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کا نام لے لہا۔

مزہ اور تفریح سے بھرپور انٹرویو میں کیم ولیمسن سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنے فون یا کسی کیچ میں سے کس چیز کے گرانے کو ترجیح دیں گے تو انہوں نے بے دھڑک جواب دیا کہ ’میں فون گرانے کو فوقیت دوں گا کیونکہ کیچ گرانا بہت برا لگتا ہے۔‘

کین ولیمسن سے انڈین کھلاڑیوں ہادرک پانڈیا اور سوریا کمار یادیو کے شاٹس کے بارے میں بھی پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں سوریا کمار یادیو کے سکوپ شاٹس زیادہ پسند ہیں۔

انڈین بولر عمران ملک اور حارث رؤف سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ یہ بتانا مشکل ہے کہ دونوں میں سے تیز بولر کون ہے لیکن وہ دونوں ہی بہت تیز بولرز ہیں۔

کین ولیمسن سے پوچھا گیا کہ انہیں وراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں سے کس کی کور ڈرائیو پسند ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وہ تھوڑے شش و پنج میں مبتلا نظر آئے اور پھر کہا کہ انہیں کوہلی کی کور ڈرائیو زیادہ پسند ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More