سیاست چھوڑنے کے بعد ایوانکا ٹرمپ کی اہل ِخانہ کے ساتھ مصر کی سیر

اردو نیوز  |  Nov 23, 2022

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اس اعلان کے بعد کہ انہوں نے سیاست چھوڑ دی ہے اور وہ 2024 میں اپنے والد کی صدارتی مہم میں شامل نہیں ہو گی، اپنے خاندان کے ساتھ مصر میں چھٹیاں گزارنے پہنچ گئی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اہرام مصر میں ایک دن! اپنے خاندان کے ساتھ پہلی بار مصر کی خوبصورتی کو دیکھنا بہت خاص ہے!‘

    View this post on Instagram           A post shared by Ivanka Trump (@ivankatrump)

انہوں نے اپنے شوہر جیرڈ کُشنر اور تین بچوں کے ساتھ اہراموں پر، اونٹوں پر سواری کرتے ہوئے اور پرانے قاہرہ میں ہینگنگ چرچ کے ساتھ ساتھ بین عذرا کی یہودی عبادت گاہ کی بھی تصاویر شیئر کیں۔

ایوانکا ٹرمپ اپنی بہن ٹفنی ٹرمپ کی شادی کے بعد چھٹیاں منانے گئیں ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Ivanka Trump (@ivankatrump)

رواں مہینے 12 نومبر کو ٹفنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مار-اے-لاگو کلب میں لبنانی نژاد تاجر مائیکل بولوس سے شادی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More