پہچانیں پرانی تصویر میں موجود کون سی مشہور خاتون سایست دان ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 24, 2022

مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر کئی افراد کو حیران کر دیتی ہے، کچھ تو اس حد تک منفرد ہوتی ہے کہ آج بھی سب کی توجہ طلب کر لیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

یہ پرانی تصویر ایک مشہور اداکار اور ان کی مشہور سیاست دان اہلیہ کی ہے، انگار وادی کے خالق اور مشہور اداکار رؤف خالد اور ان کی اہلیہ روبینہ خالد ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور میں بااخلاق اور سماجی حدود کی روایتوں کو برقرار رکھتے ہوئے رؤف خالد کے کام نے مداحوں اور ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔

دوسری جانب تصویر میں موجود ان کی اہلیہ روبیہ خالد ہیں، جو کہ سیاست کا حصہ ہیں۔

پاکستان کی سیاست میں اگرچہ کیچڑ بہت سے لوگوں پر اڑی تاہم روبینہ خالد کا دھیما لہجہ، بااخلاق شخصیت نے اپنے اوپر کسی کیچڑ کو آنے نہیں دیا۔

یہی وجہ ہے کہ تمام تنازعات میں روبینہ خالد کا نام سامنے نہیں آتا ہے اور نہ ہی وہ کسی کرپشن کے کیس میں سامنے آئیں۔

رؤف خالد کا 2011 میں انتقال ہو گیا تھا جبکہ ان کی اہلیہ روبینہ خالد آج بھی مرحوم شوہر کو یاد کر کے اشکبار ہو جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More