تم غیر مسلم ہو اسلام قبول کر لو ۔۔ دیکھیں جب مشہور فٹبالر میسی کو سعودی فٹبالر نے اسلام کی دعوت دی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Nov 25, 2022

دنیا میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس میں اللہ پاک کی رضا شامل ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایک ویڈیو دنیا بھر میں خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی کھلاڑی ارجنٹائن کے مشہور کھلاڑی میسی کو دوران میچ کچھ کہہ رہے ہیں۔

جس کے الفاظ کچھ یوں تھے کہ " اگر آپ غیر مسلم ہو اور اسلام قبول کر لیتے ہو تو اللہ پاک آپکی بخشش کر دیں گے اور دنیا میں جو کچھ بھی آپ سے ہو گیا ہو مگر اللہ پاک آپکو جنت میں ضرور بھجیں گے۔ اس بات پر میسی نے کیا جواب دیا وہ واضح طور پر ویڈیو میں سنا نہیں گیا پر سعودی فٹبالر نے کہہ ڈالا کہ اگر نہ ہے آپ کی ۔

تو پھر جہنم کی آگ میں جلنے کو تیار رہو۔ اس کے علاہو آپکو بتاتے چلیں کہ حالیہ ورلڈکپ میں ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مگر سعودی عرب میں اس قدر بڑی اور مضبوط ٹیم سے جیتنے کی خوشی میں ایک دن کی اپنی قوم کو چھٹی دی گئی جبکہ شہزادہ سلمان جو اپنے اہلخانہ کے ساتھ بیٹھ کر گھر میچ دیکھ رہے تھے تو وہ سجدے میں چلے گئے۔ یہی نہیں میچ سعودی عرب نے 2،1 سے جیتا جس کی خوشی میں پوری ٹیم گراؤنڈ میں سجدے میں گر گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More