شان مسعود کی بات پکی ہوگئی۔۔ دلہن کون ہے اور شادی کس تاریخ کو ہوگی؟

ہماری ویب  |  Nov 27, 2022

کھلاڑی شان مسعود بھی سر پر سہرا سجانے کو تیار ہیں۔ جنگ نیوز کے مطابق ٹیسٹ بیٹر اور ملتان سلطانز کے شان مسعود کی شادی جنوری میں ہونے والی ہے۔

شان مسعود کا خاندان

شان مسعود کا تعلق ایک معروف گھرانے سے ہے ان کے والد بینکر مسعود خان ہیں جبکہ ان کے تایا وقار مسعود خان ہیں جو کہ سابق سیکریٹری فنانس بھی تھے۔ شان 14 اکتوبر 1989 میں کویت میں پیدا ہوئے اور ان کی عمر 33 برس ہے۔ کل 3 بہن بھائیوں میں شان کا نمبر دوسرا ہے جبکہ ان کی بڑی بہن گزشتہ برس انتقال کرچکیں۔

دلہن کا نام

شان مسعود کی ہونے والی دلہن کا نام میشے خان ہے اور ان کا تعلق پشاور سے ہے۔ شادی کی تقریب بھی 21 جنوری کو پشاور میں منعود کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More