بیٹا میچ کھیل رہا تھا ماں کا انتقال ہو گیا ۔۔ فٹبال میچ کے دوران ماں کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو بھی رلا دیا، دیکھیے

ہماری ویب  |  Nov 30, 2022

سوشل میڈیا پر ان دنوں فٹبال ورلڈ کپ سے متعلق دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے ایسے فٹبالر کے بارے میں جس کی ماں کا انتقال ہوا۔

رومانیا سے تعلق رکھنے والی ریفری نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب دوران میچ انہیں یہ خبر دی گئی کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

ریفری اویدیو ہیتاجن 2018 کے نیدرلینڈز اور جرمنی کے دوران میچ ریفری تھے، تاہم والدہ کی طبیعت ناساز ہونے پر پریشان تو تھے تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اب والدہ سے دوبارہ نہیں مل سکیں گے۔

میچ کھیلنے والے کھلاڑی نے بتایا کہ اسے شک ہوا کہ ریفری اویدیو جذباتی ہو گئے ہیں، جب معلوم کیا تو پتہ چلا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب انہیں علم ہوا اور وہ جذباتی ہوئے تو میچ کے کھلاڑی ان سے تعزیت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اگرچہ واقعہ پرانا ہے تاہم ایک بار پھر سوشل میڈیا وائرل ہو گیا ہے، اگرچہ والدہ کا انتقال تو میچ سے پہلے ہوا تھا تاہم ان کے جذباتی منظر کی وجہ سے ہر ایک شخص دوران میچ ہی ان سے تعزیت کرتا دکھائی دیا۔

میچ کے بعد والدہ کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں، اس سب میں ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ضرور حاصل کر لی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More