معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے

ہم نیوز  |  Dec 02, 2022

فلم ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار افضال احمد علالت کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمریج کےباعث یکم دسمبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا وہیل چیر تک محدود تھے، انہوں نے اشفاق احمد کے ڈرامے اُچے برج لاہور دے (کارواں سرائے ) میں صرف 18برس کی عمر میں 50 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More