بیٹیوں سے اتنی محبت تھی کہ آخری وقت میں بھی انہیں یاد کرتے رہے ۔۔ افضال احمد کی نجی زندگی کیسی تھی؟ ان کی خالہ نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Dec 08, 2022

“میرا بھانجا افضال احمد بہت اچھا اور نرم دل انسان تھا۔ نوکروں سے بھی نرمی سے پیش آتا تھا۔ اللہ نے 4 بیٹیاں دیں لیکن آخری وقت میں کوئی بھی ساتھ نہیں تھا۔“

یہ کہنا ہے مشہور اداکار افضال احمد کی خالہ کا جو بھانجے کے انتقال پر غم سے نڈھال ہیں۔ ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے افضال احمد کی خالہ نے مرحوم بھانجے کی ذاتی زندگی پر بات کی جو اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدنطر رکھتے ہوئے ہم یہاں پیش کر رہے ہیں۔

ماں باپ دونوں سید تھے

افضال احمد کی خالہ کا کہنا تھا کہ افضال کے والد اور والدہ دونوں سید تھے اسی وجہ سے ان کی والدہ نے بیٹے کو اداکاری میں آںے سے منع بھی کیا تھا مگر وہ اداکاری کا بہت شوق رکھتے تھے اور جیسے ہی وہ اس شعبے میں آئے تو چھا گئے۔ ان کی آواز سننے کے لئے لوگ دور دور سے آتے تھے ایک بار کینیڈا کا ایک خاندان ان کے گھر آیا ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم تو صرف افضال احمد کی آواز سننے آئے ہیں۔

بیوی چاہتی تھی کہ پاکستان میں نہ رہیں

مرحوم اداکار کی خالہ نے مزید بتایا کہ ان کی پہلی شادی خالہ نے کروائی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی تھی جب کہ دوسری شادی ایسی خاتون سے ہوئی جو بیرون ملک رہتی تھیں۔ ان سے 3 بیٹیاں ہوئیں مگر دوسری بیوی کی فرمائش تھی کہ افضال ان کے ساتھ باہر چل کر رہیں کیوں کہ انھیں یہاں کا پانی راس نہیں آتا ۔ لیکن افضال کا کہنا تھا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ وہ یہ ملک چھوڑ کر جائیں لیکن پھر بیوی اور بیٹیاں انھیں چھوڑ کر چلے گئے جس سے ان کو بہت صدمہ ہوا اور اسی صدمے نے بالآخر ان کی جان لے لی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More